امریکہ ظالم ریاست کے طور پربے نقاب ہو گیا،کاشف رندھاوا

  امریکہ ظالم ریاست کے طور پربے نقاب ہو گیا،کاشف رندھاوا

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ  اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہ کرکے امریکہ پوری دنیا میں ظالم ریاست کے طور پر بے نقاب ہوگیا ہے۔فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف مرکزی جمعیت اہل حدیث شیخوپورہ کی طرف سے  بتی چوک  میں مظاہرین  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان نے قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ  کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہ کرکے امریکہ پوری دنیا میں ظالم ریاست کے طور پر بے نقاب ہوگیا ہے  او آئی سی کو بیان بازی سے نکل کر عملی اقدامات کرنے چاہیئے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کو اب اپنا فیصلہ واپس لے لینا چاہیئے۔ امریکا نے تو ایک بار پھر اپنے بغل بچے، صہیونی اسرائیل، کے فلسطین مخالف مظالم کی مذمت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

 بائیڈن، اسرائیل کی حمایت میں کھڑے ہو گئے ہیں، اس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکا کی رگِ جاں پنجہ یہود میں ہے۔ امریکی صدر نے بغیر کسی ابہام کے کہا ہے: ”اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق ہے۔“افسوس اور دکھ کی بات یہ ہے کہ امریکی صدر نے کمزور اور بے بس فلسطینیوں کو ”جارح“ قرار دیا ہے۔شرکاء  نے پرچم اور فلسطین کے جھنڈے اْٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین اسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ مظاہرے سے مولانا عبدالباسط شیخوپوری، میاں راشد محمد راشد، میاں اعجاز ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -