پیپلز پارٹی رہنما وقاص منشاء کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کیساتھ ملاقات

  پیپلز پارٹی رہنما وقاص منشاء کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کیساتھ ملاقات

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی پی پی150کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ان کے ہمراہ محمد ارشد،علی اذان بھی موجود تھے۔اس موقع پرچوہدری وقاص منشاء پرنس نے اسرائیل کی فلسطین پر حملوں کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے مسلم ممالک کے ساتھ پوری دنیا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت اسرائیل کے بہت سے مشروبات،چپس سمیت دیگر اشیاء فروخت ہو رہی ہیں اگر آج بھی ہم لوگ خواب غفلت سے نا جاگے تو پھر ہم کبھی بھی نہیں جاگیں گے۔

  اسی لئے فوری طور پر بائیکاٹ کر کے اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ 

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل نے اس وقت ظلم کی انتہا کر دی ہے اگر تمام مسلم امہ اب بھی ایک نا ہوئے تو آنے والے دنوں میں ایسے واقعات ہمارے ساتھ بھی رونماء ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ان کو سلام اور جو نہیں کر رہے ان سے گذارش ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینیوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہا ہے اس سے قبل بھارت بھی کشمیری بہن بھائیوں کے ہمارہ ایسا کھیل کئی سال سے کھیل رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -