فلسطینیوں پر جدید ہتھیاروں کا استعمال افسوسناک ہے،آصف نوید

فلسطینیوں پر جدید ہتھیاروں کا استعمال افسوسناک ہے،آصف نوید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) فلسطین کیخلاف اسرائیل کی جدید ہتھیاروں کے ساتھ بمباری نہتے اور بے بس فلسطینی قوم کا بیہمانہ قتل عام ہے۔ ہیومن رائٹس کے چیمپیئن بننے کے دعوے کرتی عالمی طاقتیں فلسطین میں جاری اسرائیل کے انسانیت سوز کھلواڑ پر مجرمانہ خاموشی سادھے ہوئے ہیں۔ دنیا میں فلاح امن تعلیم احساس ہمدردی کے نغمے گانے والا مغربی سامراج فلسطینی میں بہتی خون کی ندیوں پر آنکھیں اور کان بند کئے ہوئے ہے۔ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما آصف نوید نے کیا۔

  کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسلام کیخلاف پروپیگنڈے اور فلسطینیوں کیخلاف یہودی لابی کے جال میں پھنس کر عالم فورم کی جانبداری ثابت نہ کرے۔ خوفناک زمینی حقائق اور فلسطینیوں پر ہوتے مظالم کو روکنے کیلئے اسرائیل کو اس کی حد میں رہنے کا پابند بنایا جائے۔ فلسطین کی سرزمین پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرکے اسرائیل کے زبردستی قابض ہونے کو روکا جائے۔ فلسطین کو یہودی تسلط سے آزادی اور فلسطینیوں کے حق حکمرانی اور ریاست پر امن اور جینے کی آزادی دی جائے۔ فلسطین مملکت اسلامیہ کے تحفظ اور مشکلات سے نکالنے کیلئے برادران مملکت الاسلامیہ اپنا ٹھوس اور با مقصد کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -