عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاہوکر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، نازیہ وسیم

عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاہوکر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر حملے کرکے بے گناہ معصوم بچوں، خواتین اور مردوں کو شہید اور زخمی کیا ہے،مسلمانوں کی بقاء  قبلہ اول بیت المقدس سمیت دیگر تمام مذہبی مقامات کے تحفظ سے وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار سکس سینس کی سی ای او نازیہ وسیم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاہوکر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگاحالانکہ مسلمان کا ایمان ہے کہ سپر پاور واحد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مد د جاری رکھے گاقبلہ اول بیت المقدس خطرے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانا کفار اور یہودیوں کا معمول بن چکا ہے جنہیں سبق سکھانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے پریشر میں آکر جنگ بندی کا فیصلہ کیا اگر اسرائیل پر پہلے دن سے اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی سے پریشر ڈالا جاتا تو اتنے دن جنگ بندی میں نا لگتے۔پاکستان،ترکی،ایران، تیونس نے فلسطین بارے اپنے موقف میں جو باتیں کیں وہ قابل ستائش ہیں ان کے جاندار موقف نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اور پوری دنیا میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا جس پر دشمن اسرائیل کے ناپاک عزائم بے پردہ ہوئے۔ 

مزید :

کامرس -