ترین گروپ کی عثمان بزدار سے ملاقات، گلے شکوے، تحفظات دور، وزیراعلٰی اور پارٹی پر اعتماد کا اظہار

  ترین گروپ کی عثمان بزدار سے ملاقات، گلے شکوے، تحفظات دور، وزیراعلٰی اور ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیرترین گروپ کے وفد نے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات کی، وفد میں ہم خیال گروپ کے پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی، صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری نذیر چوہان، زوار وڑائچ  بھی  شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جب کہ عثمان بزدار کی جانب سے ترین گروپ کے رہنماوں کو تعاون کی یقینی دہانی کرائی گئی۔  وزیراعلی ملاقات کے بعد ترین گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ جہانگیر ترین گروپ نیعثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔عثمان بزدار سے ملاقات کے موقع پر سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، آپ ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، اپنے ایشوز کے حل کے لیے آئے ہیں، تحریک انصاف سے غیر مشروط وابستگی برقرار رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں، کبھی کسی سے ناانصافی کی، نہ کریں گے، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں تھے اور پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے، ہمیں امید ہے تمام مسائل حل ہوں گے، وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے جہانگیر ترین سے نا انصافی نہیں ہوگی، علی ظفر پر بھی اعتماد کا کرتے ہیں۔سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ہے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، اپنے حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ہے،۔جہانگیرترین گروپ نے اسمبلی میں الگ بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ سعید اکبر نوانی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندر الگ بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں اور سپیکر کو درخواست نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گروپ اور پارٹی میں رہ کر معاملات حل کرنا ہیں، کبھی نہیں کہا کہ ہم نے کوئی منفی اقدام اٹھانا ہے۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان (آج) ہفتہ کو لاہور کا ایک روزہ دورہ بھی کریں گے،صوبائی بجٹ، مہنگائی کے خلاف اقدامات اورحکومت کارکردگی بارے بات ہوگی۔  وزیر اعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی ترجیحات بارے آگاہ کیا جائے گا،وزیر اعظم لاہور میں حکومتی امور اور پارٹی کے معاملات پر بریفنگ لیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی اور گورنر پنجاب کی ملاقات بھی ہوگی ،صوبے میں نئی سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا،وزیراعظم کوترین گروپ کے تحفظات اور مطالبات پر بریفنگ دی جائے گی

ترین گروپ ملاقات

مزید :

صفحہ اول -