بھارت،کورونا سے 4209  افراد جان کی بازی ہار گئے

بھارت،کورونا سے 4209  افراد جان کی بازی ہار گئے

  

 نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 4 ہزار 209 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ایک روز میں مزید 2 لاکھ 60 ہزار کے قریب نئے مریض سامنے آئے۔ کورونا بحران میں ناکام رہنے والے مودی بین الااقوامی سطح پر اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے نیا ٹی وی چینل کھولنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ مودی حکومت کو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے کی وجہ سیبین الاقوامی نشریاتی اداروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت 

مزید :

صفحہ اول -