یورپی یونین کے ممالک ”کووڈ ٹریول پاس“ پر متفق
برسلز (این این آئی)یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ملکوں کے درمیان”ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ“ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس سے سفر کو آسان بنانے اور موسم گرما کے سیاحتی سیزن کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔یورپی یونین کے قانون ساز اور رکن ممالک ایک معاہدے پر متفق ہو گئے جس کے تحت یونین کے کسی بھی رکن ملک کے کسی بھی شخص کو کورونا ویکسینشن سرٹیفیکیٹ، کووڈ ٹسٹ کے نتائج یا انفیکشن سے صحت یاب ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔اس ٹریول پاس یا سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر، جسے یورپی کمیشن نے ”گرین سرٹیفیکٹ“ کا نام دیا ہے، کوئی بھی شخص یورپی یونین کے رکن ممالک کے اندر کسی روک ٹوک کے بغیر سفر کر سکے گا۔
یورپی یونین