پاک چین دوستی کے 70سال  مکمل، یادگاری ٹکٹ کا اجراء

   پاک چین دوستی کے 70سال  مکمل، یادگاری ٹکٹ کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند آہنی بھائی پاک چین مثالی دوستی کے70سال مکمل ہوگئے،جس پر 70سال مکمل ہونے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کے چین کیساتھ70سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ منارہے ہیں، سفارتی محاذ پر چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور مسئلہ کشمیر پر بھی ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائیدکی۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک صرف پاکستان نہیں خطے کیلئے گیم چینجر ہے، سی پیک سے معاشی سرگرمیاں تیز اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک صرف روڈ تک نہیں بلکہ عالمی وبا کے تدارک کیلئے بھی تعاون بڑھاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت اب زراعت کے شعبے میں بھی انقلاب نظرآئے گا اور چین کی طرز پرپاکستان سے بھی غربت کا خاتمہ کریں گے۔
یادگاری ٹکٹ

مزید :

صفحہ اول -