وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم، ق لیگ کو مزید 1،1وزارت ملے گی،نجی ٹی وی

  وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم، ق لیگ کو مزید 1،1وزارت ملے گی،نجی ٹی وی

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم عمران خان کی دوسری وزارت کی آفر قبول کرلی۔بجٹ 2021-22سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم، ق لیگ اور بی اے پی کو مزید ایک ایک وزارت کی پیشکش کی ہے۔ایم کیو ایم جسے اس سے قبل بھی دوسری وزارت کی پیشکش ہوچکی ہے مگر وہ اسے لینے سے انکاری رہی ہے، وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل انہیں منانے میں کامیاب رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے پارٹی قیادت کو دوسری وزارت لینے پر آمادہ کیا ہے۔ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیق نے فیصل سبزواری کو ہی بطور وزیر عمران خان کی کابینہ میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا ہے، ق لیگ کی طرف سے سینیٹر کامل علی آغا اور بی اے پی کے نوار کاکڑ متوقع طور پر عمران خان کی کابینہ میں شامل ہورہے ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے اپنے ایک ایم این اے طاہر صادق کو بھی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -