پولیس، انتظامیہ کو سیاسی دباؤ سے آزاد کر کے انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا: وزیراعلٰی پنجاب 

پولیس، انتظامیہ کو سیاسی دباؤ سے آزاد کر کے انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا بار ایسوسی ایشنز کیلئے بڑا اقدام، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپوروملتان، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈکے چیک دیئے۔ وزیراعلیٰ آفس میں بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مجموعی طور پر6 کروڑ60 لاکھ روپے کے چیک بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو دیئے۔ بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے گرانٹ ان ایڈکے چیک ملنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی وکیل ہیں اوروکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ وزیراعلیٰ بزدار نے وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری میری اپنی کمیونٹی ہے اور میں وزیراعلیٰ آفس میں آپ کا وکیل ہوں۔کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی وکلاء کنونشن بلایا جائے گا۔عام آدمی کو فوری انصاف فراہم کرنا وکلاء برادری کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں ہر کام میرٹ اورانصاف پر کیا جاتاہے۔پولیس اورانتظامیہ کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرکے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی خصوصی رقم مختص کی جائے گی۔ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبہ بھر کے وکلاء کیلئے دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ وکلاء کی سہولت کیلئے لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹاور بنایا جائے گا۔ وکلاء برادری کو ہیلتھ کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بزدار سے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر نے ملاقات کی جس میں شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم اور کسانوں خصوصاً گنے کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں غیر ضروری ترامیم ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کو کسان دوست بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ خالد کھوکھر نے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں غیر ضروری ترامیم کے خاتمے کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور  کسانوں کی فلاح و بہبود اور گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بروقت اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ اقوام عالم میں پاک چین تعلقات کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔پاکستان اور چین باہمی احترام، محبت اور پیار کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان اورچین کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-دونوں رہنماؤں نے روابط کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔سردار عثمان بزدار نے ثقافتی تنوع کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر ثقافت کی رنگا رنگی ہی خوبصورت اور دلکشی کا باعث ہے۔سماجی ارتقاء کیلئے ثقافتی تنوع بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعلی پنجاب

مزید :

صفحہ اول -