پاکستان آمد سے 72 گھنٹے قبل کی منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار، نیا سفری ہدایت نامہ 

پاکستان آمد سے 72 گھنٹے قبل کی منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار، نیا سفری ...

  

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی پاکستان آمد کے لئے نیا سفر ی ہدایات نا مہ جاری  کر دیا جس کے مطابق پاکستان آمد سے 72 گھنٹے قبل کی منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قراردیا گیا۔ جمعہ کو شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ  نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت پاکستان پہنچنے پر سفارتی عملے و اہل خانہ کا ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی لازمی کرانا ہو گا۔ترجمان سعد بن ایوب کے مطابق آر اے ٹی مثبت ہونے کی صورت میں متعلقہ سفارتکارکو اپنی رہائش گاہ پرلازمی قرنطینہ کرنا ہو گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا متعلقہ حکام اور اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

کورونا ٹیسٹ

مزید :

صفحہ اول -