بجلی 1.72روپے فی یونٹ مہنگی، وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی

بجلی 1.72روپے فی یونٹ مہنگی، وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت ایک روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، بجلی 3مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے مالی سال 2020کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری  دی، مالی سال کی پہلی، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 90پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021سے ہو گا۔
بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -