چمن، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی میں دھماکہ، 7افراد جاں بحق، 10زخمی 

چمن، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی میں دھماکہ، 7افراد جاں بحق، 10زخمی 

  

  چمن (آئی این پی) بلو چستان کے سرحدی شہر چمن میں جمعیت علما ء اسلام نظر یا تی کی ریلی کے قریب بم دھما کے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز سرحدی شہر چمن کے علا قے مرغی با زار بوغرہ چوک پراس وقت زور دار دھماکا ہوا جس وقت جمعیت علما ء اسلام نظر یا تی کی جا نب سے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی دھماکہ جمعیت علما ء اسلام نظر یا تی کے

 نا ئب امیر عبدالقادر لو نی کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادر اور ضلعی ترجما ن محمد حنفیہ حنفی میں شامل ہیں جاں بحق اور زخمیو ں ہو نے والوں کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے بلکہ مو لا نا عبدالقادر لو نی سمیت 4شدید زخمیوں کو کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے پو لیس کے مطابق دھما کے کے بعد جا ئے وقوعہ سے ایک تبا ہ شدہ مو ٹر سائیکل ملی ہے جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ مو لا نا عبدالقادر لو نی اور ریلی کے شرکا ء کو مو ٹر سائیکل میں نصب بم سے نشا نہ بنا نے کی کو شش کی گئی ہے پولیس کے مطابق علاقے میں ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھا کر نا شروع کر دئیے گئے ہیں۔بتا یا جا رہا ہے کہ دھما کے کے بعد چمن میں فا ئرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں  اس سلسلے میں مزید تحقیقات جا ری ہے۔دریں اثنا ء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کسی کو بھی صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ ایسی تخریب کار کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے چمن میں دھماکہ کی مذمت کر تے ہو ئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیر داخلہ بلو چستان نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جا ری ہے دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے ہم نے قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنا یااور آئندہ بھی بنائیں گے۔   

چمن دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -