پاکستان نے 3جے ایف 17تھنڈر طیارے نائیجرین فضائیہ کے حوالے کر دیئے 

    پاکستان نے 3جے ایف 17تھنڈر طیارے نائیجرین فضائیہ کے حوالے کر دیئے 

  

  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے 3 جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کر دیئے۔اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر مگاشی اور نائب سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سید نعمان علی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر بشیر مگاشی نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نائیجیر ین فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر پاکستان کے شکر گزا ر ہیں، دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کیلئے پاکستان اور پاک فضائیہ کے ممنون ہیں، نائیجیریا جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی نائیجیرین فضا ئیہ میں شمولیت پر بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔ایئر مارشل سید نعمان علی کا کہنا تھا تقریب نائیجیریا اور پاکستان کے تعلقات بڑھانے کیلئے اہم سنگ میل ہے، دونو ں برادر ممالک مضبوط فوجی تعاون اور باہمی اعتماد کی تاریخی وابستگی رکھتے ہیں، جے ایف 17 جیسے جدید لڑاکا طیار ے سے نائیجیرین فضائیہ کو حربی فوقیت ملے گی۔

جے ایف 17

مزید :

صفحہ اول -