وزرا ء کی آرمی چیف سے ملاقات وزیراعظم کیلئے پریشانی کی بات نہیں،شیخ رشید

    وزرا ء کی آرمی چیف سے ملاقات وزیراعظم کیلئے پریشانی کی بات نہیں،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور جہانگیر ترین گروپ میں برف پگھل گئی ہے اور ترین گروپ بجٹ میں حکومت کے حق میں ووٹ دے گا، ہفتے سات دن میں بجٹ پاس ہو جائے گا اور پھر سیاست ایک سال تک آگے چلی جائے گی،چوہدری نثار کے حلف اٹھانے سے مجھے عثمان بزدار کیلئے کوئی خطرہ نہیں دکھائی دیتا، راولپنڈی اور اسلام آباد ایک صفحے پر ہیں، اب کوئی خبر نہیں ہوتی تو لوگ یہ خبر چلا دیتے ہیں کہ آپس میں ایک پیج پر نہیں ہیں،6 وفاقی وزرا کی آرمی چیف سے ملاقات کئی ماہ پہلے کی بات ہے اور اس میں وزیراعظم کیلئے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، سوموار کو پھر وزیراعظم کی ایک اہم ملاقات ہے،رنگ روڈ کوئی اتنا بڑا سکینڈل نہیں جتنا یہ بن گیا ہے یا بنا دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں  وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عثمان بزدار اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ مجھے عثمان بزدار کے لیے کوئی خطرہ نہیں دکھائی دیتا۔ اچھا ہے چوہدری نثارتین سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف لینے کا سوچ رہے ہیں۔اس سوال پر کہ کیا  اسٹیبلشمنٹ اور حکومت میں کوئی تناؤ ہے؟شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد ایک صفحے پر ہیں۔ اب کوئی خبر نہیں ہوتی تو لوگ یہ خبر چلا دیتے ہیں کہ آپس میں ایک پیج پر نہیں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا وفاقی وزرا کی آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ چھ وفاقی وزرا کی آرمی چیف سے ملاقات کئی ماہ پہلے کی بات ہے اور اس میں وزیراعظم کے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ سوموار کو پھر وزیراعظم کی ایک اہم ملاقات ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے حوالے سے ایک سوال پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ کوئی اتنا بڑا سکینڈل نہیں جتنا یہ بن گیا ہے یا بنا دیا گیا ہے۔ جب موٹر وے بن رہی تھا اس وقت بھی شور تھا  کہ 100کلومیٹر زیادہ بن گئی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی تحقیقات ہونی چائیں۔وفاقی وزیر چوہدری غلام سرور اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں نا علاقے کے دو بڑے لوگ ہیں تو اردگرد کی زمینیں انہی کی ہوں گی۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -