ایمازون نے پاکستان کو سیلرلسٹ میں شامل کرلیا،مشیر تجارت کی مبارکباد

    ایمازون نے پاکستان کو سیلرلسٹ میں شامل کرلیا،مشیر تجارت کی مبارکباد

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)   مشیر تجارت عبدالرزاق داود  نے کہا ہے کہ  دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون نے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر  اپنے  بیان میں انہوں  نے  کہا کہ  پاکستان کو سیلر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے ای کامرس کے لئے ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا  کہ اس سے نوجوان نسل، خواتین اور کاروباری افراد کی نئی نسل کے لیے وسیع مواقع کھلیں گے۔ ہم سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایمازون 

مزید :

صفحہ اول -