بلوچستان کابینہ میں اختلافات صوبائی وزیر صالح بھوتانی مستعفی
کوئٹہ(آئی این پی) قلمدان واپس لینے پر سردار صالح بھوتانی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا گورنر بلوچستان نے صالح بھوتانی کا استعفیٰ منظور کرلیا ترجمان گورنرہاؤس بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سردار محمدصالح بھوتانی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا انہوں نے جمعہ کو اپنا استعفیٰ گورنربلوچستان کو پیش کیا ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق گورنربلوچستان نے سردار محمدصالح بھوتانی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
مستعفی