پاک چین تعلقات بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کیلئے نیا کمیونٹی ماڈل ہیں،چینی سفیر

  پاک چین تعلقات بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کیلئے نیا کمیونٹی ماڈل ...

  

 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)  پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے چین پاکستان دوستی نیک نیتی، اخلاقیات اور شفقت پر مبنی ہے، پاک چین دوستی کو پاکستان میں تمام لوگوں کی پائیدار اور وسیع حمایت حاصل ہے،پاکستان چین کا واحد ہدف صرف سدا بہار باہمی اہم شراکت دار ی ہے،چین اور پاکستان ایک دوسرے کیساتھ پورے خلوص کیسا تھ کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تبادلے نسل در نسل چلتے آ رہے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو چین پاکستان تعاون کیلئے تاریخی مواقع لایا ہے۔ پاک چین سفا ر تی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور ہما ر ے تعلقات انسانیت کے مشترکہ مستقبل کیساتھ ایک معاشرے کی تعمیر کیلئے ایک نئی مثال قائم کریں گے۔ چین اور پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کا اندازہ گزشتہ ایک صدی میں ہو نیوالی تبدیلیو ں سے لگایا جا سکتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ نے سوال کیا آپکو پہلی بار چینی سفیر کی حیثیت سے پاکستان میں آئے ہوئے آدھا سال ہو گیا ہے کیا آپ پاکستان اور ا س کے عوام کے بارے میں اپنے کچھ جذبات بیان کرسکتے ہیں؟ اس کے جواب میں سفیر نونگ رونگ نے ایک نظم کے زریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کسی اچھے دوست سے پہلی بار ملاقات کرنا ایسے ہی ہے جیسے کسی پرانے دوست سے دوبارہ ملاقات ہو۔اسلام آ باد کی آب و ہوا میرے آ بائی صوبے گوانگسی کی طرح مرطوب ہے جس سے میں لطف اٹھا رہا ہوں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے میں نے پاکستان کے چاروں صوبوں کا دورہ کیا، پاکستانی عہدیداروں سے قریبی رابطے برقرار رکھے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کی،میں نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور خلوص کیساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے مابین گہری دوستی اور تعاون کو دل سے محسوس کیا ہے۔   میں نے اپنے پاکستانی دوستوں سے جو پہلا اردو جملہ سیکھا وہ ہے "چین پاک دوستی زندہ باد۔ایک اور سوال کے جواب میں نونگ رونگ کا کہنا تھا چین اور پاکستان پچھلے 70 سالوں میں اس سے قطع نظر کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے، دونوں ممالک نے باہمی افہام و تفہیم کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، جس سے ریاست سے ریا ست کے تعلقات کی ایک مثال پیش کی جا تی  ہے۔ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تبادلے نسل در نسل چلتے آ رہے ہیں۔ ہم یہ کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے کہ پاکستان    عوا می جمہوریہ چین کو تسلیم کرنیوالے پہلے ممالک میں سے ایک اور چین کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنیوالا پہلا اسلامی ملک ہے جبکہ پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا ہوا، ہمیں بے لو ث اور قیمتی مدد فراہم کی۔ اسی طرح جب پاکستان کی اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کی بات ہو تو چین بھی اسکی کھلے دل سے امداد اور حمایت کرتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو چین پاکستان تعاون کیلئے تاریخی مواقع لایا ہے۔ آج کی دنیا ایک صدی میں غیر نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہی ہے، اور اسی تناظر میں چین پاکستان تعلقات کی اہمیت بڑھ رہی ہے جبکہ  دونو ں ممالک کے مابین تعاون کو بھی مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔

نونگ رونگ

مزید :

صفحہ اول -