شہری 27لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، موبائل، قیمتی سامان سے محروم 

شہری 27لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، موبائل، قیمتی سامان سے محروم 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں  چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے چور الیاس احمد کے گھر سے 10 لاکھ نقدی جبکہ  ڈیفنس سی کے علاقے میں نامعلوم چور حمید  نامی شہر کے گھر گھس کر تالے توڑ کر 5 لاکھ مالیت کی نقدی، گھڑیاں اور طلائی زیوارت چوری کر کے فرار ہو گئے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو نواب دین کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 10 ہزار   نقدی او زیورات اور موبائل فون لیکر فر ار ہو گئے گلشن اقبال  کے علاقہ میں شاہد منظور کی فیملی سے 1لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون گجر پورہ کے علاقہ میں  ڈاکو ذیشان کی فیملی سے 2 لا کھ 20 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون چھین کر فر ار ہو گئے جبکہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں اسجد اور اس کی فیملی سے2لاکھ 50ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے نواں کوٹ کے علاقہ میں طاہر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 1 لا کھ روپے کی نقدی اور موبائل فون، مغلپورہ کے علا قہ میں رمیز سے گن پوائنٹ پر40 ہزار  نقدی اور موبائل فون جبکہ برکی،فیصل ٹاون اور مانگا منڈی میں گاڑیاں اور قلعہ گجر سنگھ،گلبرگ، مستی گیٹ اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -