وزیر اعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

  وزیر اعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

  

   اسلام آباد( آن لائن) وزیرا عظم عمران خان آج (ہفتہ) کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمرا ن خان کوصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیراعظم کو جہانگیرترین گروپ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -