پاک چین کی 70ویں سالگرہ، دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے: کامران بنگش

      پاک چین کی 70ویں سالگرہ، دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے: کامران بنگش

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی وترجمان خیبرپختونخوا کامران بنگش نے پاک چین دوستی کی ستر سالہ تقریبات کے موقع پر کہاکہ پاک چین دوستی ایک لازوال رشتہ ہے جو کہ وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوط اور گہرا ہوتا جا رہا ہے۔سی پیک، گوادر بندرگاہ اور ایسے دیگر بڑے منصوبے پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو میں پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت طارق سلام، ڈائریکٹر امورنوجوانان خیبرپختونخواسلیم جان، امجد عزیز ملک اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ نظامت امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے تعاون سے پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو میں اس موقع پر کیک کاٹہ گیا۔ معاون خصوصی کامران بنگش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی ہنرمندی اور صنعتی ترقی کی ترویج پاک چین دوستی کی مرہون منت ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں 9 اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کو 7 دہائیاں گزگئی ہیں اس دوران جس طرح دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو فروغ دیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ پاکستان اور چین کے تعلقات کو نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں کی دوستی کو سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی اور ہمالیہ سے بلند قرار دیا جاتا ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ چائنہ ونڈو اور محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے 21 مئی کے تاریخی دن کے موقع پر چائنہ ثقافتی مرکز میں تقریب کا انعقاد کیا۔شاہراہ قراقرم سے لیکر سی پیک تک چین کے باہمی منصوبوں سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ 64 ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ ملک کا مستقبل تبدیل کردیگا۔ احساس پروگرام سے لیکر صحت انصاف تک جیسے اقدامات موجودہ حکومت کے مفاد عامہ کیلئے بڑے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یواین ڈی پی کے مطابق 2013 سے اب تک صوبے میں غربت کم ہوئی ہے۔رشکئی صنعتی زون اور بیمار صنعتوں کی بحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ صوبے میں محکمہ سیاحت تیزی سے نئے سیاحتی مقامات کی آباد کاری، سیاحتی زونز اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ نظامت امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے تحت چائنہ ونڈو (چینی ثقافتی مرکز) میں پچاس سے زائد نوجوانوں کیلئے مختلف مراحل میں 

مزید :

صفحہ اول -