وزیر اعلیٰ کی چمن بم دھماکہ کی مذمت  اور ملک قادر خان کی وفات پر تعزیت 

  وزیر اعلیٰ کی چمن بم دھماکہ کی مذمت  اور ملک قادر خان کی وفات پر تعزیت 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ وزیراعلی نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ملک قادر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔  یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلی نے سابق ڈی جی ہیلتھ طاہر ندیم کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے 

مزید :

صفحہ اول -