کاٹلنگ‘ ایٹا مردان کی 27 مئی کیلئے دھرنا کی تیاریاں مکمل

  کاٹلنگ‘ ایٹا مردان کی 27 مئی کیلئے دھرنا کی تیاریاں مکمل

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)اپٹا مردان نے  27 مئی پشاور دھرنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی۔ 25فیصد ڈسپرئی الاونس کے نوٹیفیکیشن تک دھرنا جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں اپٹا مردان کا ہنگامی اجلاس سپریم کونسل کے چیئر مین فضل اکبر خاکسار کے صدارت میں منعقد ہوا۔ جن میں ضلعی صدر محمد زوارا خان،  جی ایس بخت زادہ،  صوبائی سینئر نائب صدر خالد کمال، خالد خان، تاج محمد خان، محمد اکرام خان، محمد اقبال خان، مختیار گل، عبد اللہ خان، تاج محمد،  طارق شاہ نے شرکت کرکے اہم فیصلے کیئے گئے۔ 23 مئی کو اپٹا کے سابق صوبائی صدر ملک خالد خان مرحوم کی برسی کو منانے کے لئے 23 مئی مقرر کی گئی۔ جن میں مرحوم کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کی جائے گی۔  انہوں نے صوبائی صدر عزیز اللہ خان کی ہدایت پر 27مئی کو پشاور میں اگیگا+ اسلام الدین کی قیادت میں  میں 25 فیصد ڈسپرئی الاونس کے نوٹیفکیشن تک بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ اور کہا کہ پشاور میں اسمبلی کے سامنے خیمہ بستی لگا کر اپنے حق کے حصول کو ممکن بنائیں گے۔ تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک تمام تر مطالبات کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کئے جاتے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -