اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم او ربربریت کی انتہا کر دی‘ صاحبزادہ محمد امین 

اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم او ربربریت کی انتہا کر دی‘ صاحبزادہ ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ صاحبزادہ محمد امین پیر آف مانکی شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ہے اور مسلمانوں کے خلاف یہ سلسلہ نہ صرف فلسطین بلکہ کشمیر، افغانستان، لیبا، لبنان اور دیگر مسلمان ممالک میں جاری ہے لیکن بدقسمتی سے اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک پاکستان کے صدر مملکت انتہائی کمزور ترین جواب دے کر پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دئیے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے کیوں کہ اگر مغربی ممالک یو این او کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں تو مسلم یو این او کا قیام عمل میں کیوں نہیں لایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے نام نہاد علمبرداران کو مسجد اقصیٰ میں معصوم اور نہتے مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ شوبرا چوک میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ڈاکٹر مولانا علامہ جنید امین اور مولانا فہیم جان نے بھی خطاب کیا نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اھتمام تحفظ القدس ریلی، تحفظ القدس ریلی جامع مسجد نوشہرہ کینٹ سے شروع ہوئی اور مین شوبرا چوک پہنچی، تاجران، سماجی و سیاسی کارکنوں کی بھرپور شرکت، شوبرا چوک میں اسرائیلی پرچم نذر آتش، جماعت اسلامی نوشہرہ کے زیر اھتمام فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف تحفظ القدس ریلی کا اھتمام کیا مرکزی ریلی جامع مسجد نوشہرہ کینٹ سے شروع ہوئی، احجاجی ریلی میں انجمن تاجران نوشہرہ نے بھی  بھرپور شرکت  کی،اس ریلی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رافت اللہ خان،امیر پی کے 63افتخار احمد خان،انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر قاضی ضیاء الحق، کلیم الاسلام اور جامع مسجد کے خطیب قاضی خلیل الرحمٰن کررہے تھے۔ ریلی نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی جامع مسجد تقوی جی ٹی روڈ شوبراچوک پہنچی، شوبرا چوک میں احتجاجی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان دیگر اسلامی ممالک سے مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے مقررین نے کہاکہ پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور کسی بھی مالی و جانی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مقررین نے کہا کہ اب بہت ہوچکا ہے اسرائیل مذمتوں سے باز آنے والا نہیں اب اسرائیل کی مرمت کا وقت آن پہنچا ہے اور اسرائیل کی اس مرمت کیلئے پاک فوج کو ہی آنا پڑیگا، احجاجی ریلی کے اختتام پر مشتعل عوام نے اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیاجمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کا پشاور میں اسرائیل مردہ باد مظاہرے میں بھر پور شرکت ک مظاہرے میں شرکت کی  جمعیت علمااسلام نوشہرہ کیکارکن پشاور مظاہرے میں شرکت کرنے کیلیے جلوس کی شکل میں روانہ ہوئیجس کی قیادت جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے ضلعی امیر قاری محمد اسلم,جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی اور دیگر قائدین نے کی  اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے ضلعی امیر قاری محمد اسلم منعقد ہوا اجاس میں جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی,ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض اللہ,الحاج پرویز خٹک ون,سابق ایم پی اے پرویز احمد خان,سابق ناظم فزیر احمد خان,سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی,عدنان,مولانا عبدالہادی حلقہ این اے 25کے سابق امیدوار حافظ اعجاز الحق  خٹک مولانا رفیق محمد اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی تھی ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد اسلم اور مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ اس وقت اسرئیل نے فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈال دئیے ہیں اسرائیلی بربریت پوری   دنیا پر عیاں ہے لیکن اس کے باوجود اقوام عالم اور پوری امت مسلمہ خاموش تماشا?ی بن بیٹھی ہوئی ہے لیکن قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان نے حقیقی معنوں امت مسلمہ کے رہبر کے طور پر مظلوم نہتے فلسطینوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے پشاور میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اسرائیل مردہ باد مظاہرے کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ اس گرئینڈ احتجاجی مظاہرے کی قیادت بھی خود کریں گے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کا جلوس خٹ کلے سے روانہ ہوا اور اس جلوس کی قیادت جمعیت علمااسلام نوشہرہ کے ضلعی امیر قاری محمد اسلم نے کی انہوں نہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں کیوں کہ یہود و نصریٰ کھبی بھی مسلمانوں کے دوست و خیر خواہ نہیں ہوسکتیانہوں نے کہا ہمارا ملک پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور کسی اسلامی ملک کے  حکمرانوں کو کسی دوسرے مسلمان ملک میں بے گناہ مسلمانوں کی قتل عام پر خاموش رہنا کسی بڑے اور سنگین جرم سے ک نہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -