نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو کھلی دہشت گردی ہے‘ صاحبزادہ مہمند 

   نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو کھلی دہشت گردی ہے‘ صاحبزادہ مہمند 

  

مردان (بیورورپورٹ) انجمن تاجران نیواڈہ کے صدر صاحبزادہ مہمند نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ انسانیت سوز واقعات پر مزید خاموش رہنا ظلم بالائے ظلم ہے اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ مہمند نے کہا کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت مزید برداشت نہیں کی جائیگی اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی عالمبردار تنظیموں کی خاموشی شرم ناک ہے نیو اڈہ کے صدر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ امت مسلمہ کو اعتماد میں لینے اور اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -