شیر گڑھ‘ (ن)لیگ کے سابق  سینیٹر پیر صابر شاہ کی جلالہ آمد‘ خورشید خان کی وفات پر تعزیت

  شیر گڑھ‘ (ن)لیگ کے سابق  سینیٹر پیر صابر شاہ کی جلالہ آمد‘ خورشید خان کی ...

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ سینیٹر پیر صابر شاہ مختصر دورے پر جلالہ گئے جہاں انہوں نے لیگی رہنماء اور سابق امیدوار پی کے 55خورشید خان آف جلالہ کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے صدر عنایت باچہ،یوتھ لیگ کے ضلعی صدر ثاقب خان،مردان تحصیل کے صدر سلیم دولت زئی،فاروق خان مست خیل،جمال خان مہمند اور عبد اللہ خان بھی ہمراہ تھے انہوں نے پارٹی کے لئے مرحوم خورشید خان کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مرحوم خورشید خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھا  وہ ہمیشہ پارٹی کا وفادار رہا اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کا سا تھ دیا  اور پارٹی کے لئے دن رات کام کیا جن کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) پی کے55میں ناقابل شکست قوت بن گئی انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی ائی کی سلیکٹڈ حکومت سے عوام کو چھٹکارا مل جائیگا  اور پی ٹی ائی کی حکومت اپنے ہی لوگ ختم کر دیں گے اسرائیل کی بر بریت اور مظالم پر پی ٹی ائی حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ اور عوام لازم و ملزوم ہے ضمنی انتخابات میں پے درپے جیت سے ظاہر ہوا کہ عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -