شہباز شریف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی  کے امور پر تبادلہ خیال

 شہباز شریف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی  کے امور پر تبادلہ ...

  

 لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے  ملاقات کی، شہباز شریف سے کینیڈین ہائی کمشنر نے قائد حزب اختلاف کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، کورونا وبا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈا کے عوام کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اورکہا کہ جسٹن ٹروڈو کی اجتماعیت کی حامل سماجی، معاشرتی پالیسیز قابل تحسین ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ نسلی امتیاز سے پاک، انصاف اور مساوات پر مبنی روئیے پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی معاشرے کی عالمگیر قدروں کے فروغ کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے میں عالمی مہذب دنیا کی آواز اہم کردار ادا کرسکتی ہے،افغانستان میں امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار، عالمی برادی کی حوصلہ افزائی اور اجتماعی ذمہ داری سے نتیجہ خیز بنانے سے پورے خطے میں انسانی معیار زندگی میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 شہباز شریف

مزید :

صفحہ آخر -