اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، اشتہاری، سینئر کلرک، اے ایس آئی گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، اشتہاری، سینئر کلرک، اے ایس آئی گرفتار

  

 لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایات پر پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں تیزی سے جاری  اس حوالے سے لاہور ریجن بی نے اشتہاری مظفر علی کو گرفتار کر لیا ملزم مظفر علی نے محکمہ مال کے اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے شہری کو جائیداد سے محروم کرنے کی کوشش کی ملزم مظفر علی کو عدالت اشتہاری ملزم قرار دی چکی تھی ملزم مظفر علی کو کل ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیاگیا ملزم کو سرکل آفیسر شیخوپورہ ناصر چٹھہ نے گرفتار کیا اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ تعلیم کے سینئر کلرک محمد شریف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا محمد شریف کو رشوت کے سات ہزار روپے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا  جبکہ تیسری کارروائی گجرانوالہ میں کی گئی  اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا سب انسپکٹر ملزم رانا آصف کو سرکل آفیسر گجرانوالہ رانا نواز نے گرفتار  سب انسپکٹر رانا آصف مقدمہ نمبر 10/20 میں مطلوب تھا اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ  پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -