پنجاب حکومت کی ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا آغاز کرنے کی تیاری 

پنجاب حکومت کی ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا آغاز کرنے کی تیاری 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پروگرام کا باقاعدہ افتتاح جلد کریں گے۔پروگرام کے آغاز کے سلسلے میں تیاری کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، چیئرمین پی آئی ٹی بی، ڈی جی پی آر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پروگرام کے تحت ادارے سرکاری معمولات کے علاوہ مخصوص ٹاسک بھی پورے کریں گے اورمحکموں اور انتظامی افسران کو عوامی ضروریات کے تحت ہر ہفتے کیلئے ٹارگٹ دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز، وال چاکنگ کے خاتمے،شجرکاری، صفائی،نکاسی آب، روڈ سیفٹی کے حوالے سے مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے دیئے گئے ٹارگٹس پر عوام سے براہ راست فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پروگرام میں مقامی افراد اور فلاحی تنظیموں کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یقین ہو کہ حکومت انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس اور سروس ڈلیوری کو مزید موثر اور بہتر بنایا جائے گا اورفیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے فیڈ بیک پر شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -