پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آج بارش کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج آندھی، تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بہاولنگر 15، نارووال 11، منڈی بہاء الدین، گجرات 03، سیالکوٹ 03، اسلام ا?باد، منگلہ، مری 02، جہلم، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کوٹلی 15، راولا کوٹ 14، گڑھی دوپٹہ 04، بالا کوٹ 06، بنوں 04، مالم جبہ، لوئر دیر 02 اور سیدو شریف میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش