کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نجکاری  کمیشن کی سمری کی منظوری دیدی

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نجکاری  کمیشن کی سمری کی منظوری دیدی

  

  اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے تفصیلی غور کے بعد نجکاری کمیشن کی سمری کی اصولی منظوری دیدی۔ جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین اور مشیروں سمیت مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی،اجلاس کے دوران او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل میں حکومتی حصص کی فروخت پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے تفصیل غور کے بعد پیٹرولئیم ڈویڑن کی سمری کی اصولی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے حکومتی حصص کے فروخت کا فی الحال مناسب وقت نہیں، سرکلر قرضوں کا معاملہ نمٹائے بغیر ان اداروں کے حصص کی فروخت نامناسب ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کیلئے عالمی شہرت کے حامل فنانشل ایڈوائرز کی خدمات حاصل کرنے کی سمری پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے تفصیلی غور کے بعد نجکاری کمیشن کی سمری کی اصولی منظوری دیدی۔

کابینہ

مزید :

صفحہ آخر -