پاکستانی معیشت مستحکم ترقی کی شاہراہ پرگامزن،عرب میڈیا 

 پاکستانی معیشت مستحکم ترقی کی شاہراہ پرگامزن،عرب میڈیا 

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی معیشت مستحکم ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔ عالمی سطح پر مشکل معاشی صورتحال کے باوجود آئندہ پانچ سال کے دوران پاکستانی معیشت توقعات سے بڑھ کر اقتصادی شرح نمو حاصل کرنے کی بھرپور استعداد کی حامل ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال 2021-22کیلئے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں 4فیصد اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2020-21کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3فیصد جبکہ آئندہ مالی سال 2021-22میں 4فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔آئندہ مالی سال کے لئے حکومت نے 900ارب روپے یعنی 6ارب ڈالر کے قریب ترقیاتی اخراجات کی منصوبہ بندی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ19کے باعث گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو منفی 0.4فیصد رہی تھی تاہم رواں سال اس میں نمایاں بہتری کا امکان ہے۔

عرب میڈیا

مزید :

صفحہ آخر -