تنخواہوں میں اضافہ،آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا دھرنا ختم 

تنخواہوں میں اضافہ،آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا دھرنا ختم 

  

  لاہور(پ ر) آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا)کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز اور سلطان مجددی چیئرمین اگیگا پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے سرکاری ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاؤنس دینے کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کردیا   اگیگا کی قیادت نے 25فیصد سپیشل الاؤنس دینے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کا شکریہ ادا کیا   انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے دل جیت لئے اگیگا کی قیادت نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری سے مذاکرات کے بعد تمام ابہام دور ہوگئے اور انہوں نے اگلے ہفتے تک نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر اگیگا کی قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا -

دھرنا ختم 

مزید :

صفحہ آخر -