فلسطینیوں پر مظالم، اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت،عبدالقدیر خان 

 فلسطینیوں پر مظالم، اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت،عبدالقدیر خان 

  

لاہور(این این آئی) ایٹمی سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر مظالم اور بربریت پر اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت ہے، یہ وقت مسلم امہ کے متحد ہونے کا ہے، پاکستان اور ترکی کو چاہیے کہ وہ مسلم ممالک کو لیڈ کریں، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے اور پاکستان ایٹمی اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت ہمارے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے۔ ہمیں یک جان اور متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا بھرپور مقابلہ کرنا چاہیے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اور اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت کرنا سب مسلمانوں پر فرض ہے۔ہمیں فلسطینیوں اور کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان

مزید :

صفحہ آخر -