پی ایس ایل 6: کورونا ٹیسٹنگ آج، 26مئی کو سکواڈز کی ابوظہبی روانگی

پی ایس ایل 6: کورونا ٹیسٹنگ آج، 26مئی کو سکواڈز کی ابوظہبی روانگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچوں کے لئے سکواڈز کے کورونا ٹیسٹ آج ہوں گے،24 مئی کوٹیمیں ہوٹلز کے بائیو ببل میں رپورٹ کریں گی،26مئی کی صبح ساڑھے 8بجے کراچی جبکہ سوا9بجے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس پر ابوظہبی روانگی کا امکان ہے، جب کہ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،24 مئی کو ایونٹ میں شریک ٹیمیں ہوٹلز کے بائیو ببل میں رپورٹ کریں گی جہاں ٹیسٹ لیا جائیگا۔پہلے  ویکسی نیشن نہ کرانے والے پلیئرز کو سنگل ڈور ویکسین لگے گی، اگلے روز پھر ایک ٹیسٹ ہو گا،26 مئی کی صبح ساڑھے 8 بجے کراچی جبکہ سوا9 بجے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس پر ابوظبی روانگی طے ہے،آمد کے بعد ایئرپورٹ پر ہی پہلا ٹیسٹ لیا جائے گا۔اگلے روز ایک اور جانچ ہوگی،ایک دن کے وقفے سے تیسرا ٹیسٹ طے ہے، یکم جون کی دوپہر7روزہ قرنطینہ کا اختتام ہوگا،ٹیسٹ کے منفی نتائج کی صورت میں ٹیمیں رات کو ہی ٹریننگ کر سکیں گی،2سے 4جون تک بھی کھلاڑیوں کو تیاریوں کا موقع ملے گا۔ایونٹ سے ایک روز قبل4تاریخ کوپھر ٹیسٹ لیا جائے گا،مقابلوں کا آغاز ہفتہ 5جون کولاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان نائٹ میچ سے ہوگا،اگلے روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ بھی فلڈ لائٹس میں ہونا ہے۔مجموعی طور پر5روز ڈبل ہیڈرزشیڈول ہیں،گروپ مرحلے کے4اور اگلے راونڈ کے ایک دن2میچز ہوں گے،ڈبل ہیڈرز کا آغاز پیر7جون کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈے جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے نائٹ میچ سے ہوگا، اس روز چھٹا کوویڈ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ ٹیموں کا قیام 2،2کی صورت میں تین ہوٹلز میں ہوگا۔

برطانوی کمپنی ریسٹراٹا بائیو ببل تشکیل دے گی،بعض غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں منی ڈرافٹ بھی متوقع ہے، فائنل 20جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -