افغانستان، سڑک کنارے نصب  بم دھماکے میں 2شہری ہلاک

افغانستان، سڑک کنارے نصب  بم دھماکے میں 2شہری ہلاک

  

غزنی، افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم  دھماکہ میں 2 شہری جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ضلعی سربراہ طاہر ظہیر نے جمعہ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب صوبہ کے ضلع نوور میں ایک مال بردار ٹرک طالبان عسکریت پسندوں کے نصب کردہ دیسی ساختہ بارودی مواد(آئی ای ڈی)سے ٹکرا گیا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ٹرک تباہ ہو گیا تھا اور زخمی ہونے والے شخص کو مقامی دیہاتیوں نے ضلعی اسپتال منتقل کیا۔اس ایشیائی ملک میں عسکریت پسند سرکاری فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک کنارے نصب بم اور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کا استعمال کرتے رہے ہیں، لیکن یہ مہلک ہتھیار شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی باعث بنتے رہے ہیں۔

شہری ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -