پشاور، بیرون ملک سے آئے 40 مسافر مثبت ٹیسٹ پر قرنطینہ مرکز منتقل

پشاور، بیرون ملک سے آئے 40 مسافر مثبت ٹیسٹ پر قرنطینہ مرکز منتقل

  

  پشاور (این این آئی)پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پر مختلف ممالک سے آئے ہوئے 40 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا۔پشاور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ منتقل کیے گئے 40 مسافر مختلف ممالک سے پشاور پہنچے تھے اور نہیں ضلعی مرکز منتقل کیا گیا۔سرکاری عہدیداروں کے مطابق قرنطینہ مرکز میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے تقریباً 100 مسافر موجود ہیں اورحکومت انہیں تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

  قرنطینہ

مزید :

صفحہ آخر -