سیاحوں،کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،احسان بھٹہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) لاہور ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ(DTS) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری ٹورازم کی زیر صدارت اجلاس ہو ا، ڈپٹی کنٹرولرDTS نے فیلڈ سپر وائز ر ز، انسپکٹرز کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے بتایا پچھلے چھ ماہ کے دوران269 نئے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور195 ٹریول ایجنسیز رجسٹرڈ کی جا چکی ہیں،جس سے70ملین گو ر نمنٹ کے خزانے میں جمع ہوئے ہیں،جو پچھلے سال کی نسبت کئی گنا زیادہ ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ٹورازم نے تمام فیلڈ سپر وائزرز کو ٹارگٹس بھی اسائن کئے اور بتایا محکمہ کی کا ر کر د گی کو مزید بہتر بنا نے کیلئے ملتان اور راولپنڈی میں علاقائی دفاتر بنائے جا رہے ہیں، انہوں نے ڈپٹی کنٹرولر حافظ غضنفر علی کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا تما م فیلڈ سپر و ا ئز رز، ا نسپکٹر ز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے زور دیا جائے۔
احسان بھٹہ