ڈی جی ایف آئی اے کو قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

 ڈی جی ایف آئی اے کو قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شکیل احمدنے لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت کیخلاف دائردرخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی فاضل جج نے ہدایت کی ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے معاملے کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں صحافی قاضی طارق عزیز کی طرف سے چودھری غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ لینڈ مافیا سوسائٹیوں کے نام پر غریب عوام کی جمع پونجی لوٹ رہا ہے، بطور صحافی درخواست گزار نے غریب عوام کی آواز بن کر لینڈ مافیا کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی لیکن لینڈ مافیا نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے بعض افسران کی ملی بھگت سے تنگ کرنا شروع کردیا اور راولپنڈی سائبر کرائم نے غیر قانونی بلا جواز ہراساں کیا اور موبائل سمیت ذاتی اشیا چھین لیں،ایف آئی اے اہلکاروں ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان لوہانی ودیگر کیخلاف کارروائی کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست دی، ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاجائے۔

فیصلہ کرنے کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -