خصوصی افراد کوسہولیات فراہمی سے متعلق کیس،ڈی جی ایل ڈی اے طلب 

 خصوصی افراد کوسہولیات فراہمی سے متعلق کیس،ڈی جی ایل ڈی اے طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جواد حسن نے خصوصی افراد کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے کو26مئی کو طلب کرلیا  فاضل جج نے خصوصی افراد کو سہولیات دینے کے اپنے عدالتی حکم پرعمل درآمد سے متعلق عبوری حکم سے متعلق سپیشل افراد کو دی گئی سہولیات بارے پنجاب حکومت سے پیش رفت رپورٹ آئندہ سماعت پرطلب کر لی  جبکہ عدالت نے خواجہ عصام بن حارث ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون بھی مقرر کر دیا،عدالت نے درخواست گزار ثناخورشید کی درخواست پریہ عبوری تحریری حکم جاری کیاتھا، درخواست گزار کی جانب سے علی چغتائی ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ 2017 میں اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس سیدمنصور علی شاہ نے چائلڈ کیئر کمیشن بنانے کا حکم دیا، جس مسٹرجسٹس جواد حسن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے انتھک محنت کی، خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کے لئے لینڈ مارک فیصلہ بھی دیا، چائلڈ کیئر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ابھی تک خصوصی افراد کو عوامی مقامات پرسہولیات فراہم نہیں کی گئیں، چائلد کیئر کمیشن کی رپورٹ پرابھی تک عمل رآمد نہیں کیا گیا ۔

رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -