40ہزار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ممبر شپ کا ہدف حاصل کرنے کا لائحہ عمل منظور 

40ہزار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ممبر شپ کا ہدف حاصل کرنے کا لائحہ عمل منظور 

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاہور سے 40ہزار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ممبر شپ کے اہدا ف کے حصول کیلئے لائحہ عمل کی منظور ی دیدی گئی، جبکہ وفاقی بجٹ کیلئے ایسوسی ایشن کوتجاویز دینے کی ہدایت کر دی گئی اورفلسطینیوں کیسا تھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا، یہ تمام فیصلے چیئرمین سٹی رئیلٹر ز ایسوسی ایشن میاں طلعت احمد کی زیر صدارت فاؤنڈرز کور ممبران کے اجلاس میں کئے گئے،جس میں بحریہ ٹاؤن سے ملک صفدر اعوا ن، ویلنشیاء ٹاؤن سے نبیل بٹ،جوہر ٹاؤن سے چوہدری شہباز آرائیں، فیصل ٹاؤن سے ایگل گروپ کے صدر،ایگزیکٹو ممبر چوہدری طارق گجر فیڈریشن رئیلٹرز آف پاکستان۔ سینئر ریٹلرزرز گارڈن ٹاؤن سے غلام رسول بھٹی، ماڈل ٹاؤن سے عتیق الرحمن جوئیہ بانی و کنوینئر سٹی رئیلٹرز ایسوسی ایشن لاہور، سبزہ زار سے چوہدری شاکر کاہلوں جٹ صدر جٹ فیڈ ر یشن انٹرنیشنل پاکستان۔ صدر رانا فیصل علی خان گجر پورہ پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن لاہور، الخدمت گروپ ڈی ایچ اے جنرل سیکرٹری حاجی زاہد بن صادق، سینئر نائب صدر میجر (ر) انوار ڈار ڈی ایچ اے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن لاہور،سیکرٹری انفارمیشن علی اکبر بھٹی،ڈی ایچ اے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن لاہور، صدر رفیق خان پراپرٹی ڈیلر اینڈ وثیقہ نویس ایسوسی ایشن شمالی لاہور  نے شرکت کی۔اجلا س میں بجٹ 2021 میں رئیل اسٹیٹ کو ریگو لیٹ کروانے کی تجاویز کور کمیٹی ممبران کے اگلے ہفتے ہونیوالے اجلاس میں طلب کر لیں گئیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی ممبر شپ مہم میں تیزی آگئی ہے،اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی کا چناؤ،ڈی سی  ویلیو سمیت ایل ڈی اے، واسا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور درپیش مسائل کے حل کیلئے کور ممبران سے فی الفورکمیٹیوں کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، آنیوالے جمعہ کے بعدلاہور کے رئیلٹرز کا پُر امن احتجاج، مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھی اور اسرائیل غنڈہ گردی بند کرے کے نعرے لگائے۔

لائحہ عمل منظور

مزید :

صفحہ آخر -