سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 340.91پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر سستا، سونا مزید مہنگا 

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 340.91پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر سستا، سونا مزید ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 340.91پوائنٹس کے اضافے سے 45914.98پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ67.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72ارب 70کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت9.38فیصد کم رہا۔گز شتہ روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوالیکن تھوڑی دیر بعدہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے دو روزہ مندی کے سبب سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزیکا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس 45948پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقراررہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 340.91پوائنٹس کے اضافے سے 45914.98پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح144.22پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18719.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 284.45پوائنٹس کے اضافے سے31068.60پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب89ارب 49کروڑ97لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب62ارب20کروڑ3لاکھ روپے گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 71کروڑ4لاکھ28ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں 7کروڑ36لاکھ6ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص 246.67روپے کے اضافے سے5798روپے اور وائتھ پاک 111.30روپے کے اضافے سے1595.32روپے ہوگئی جب کہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل69روپے کی کمی سے2231روپے اورباٹا پاک50روپے کی کمی سے1750روپے ہوگئی۔مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر65پیسے کی کمی سے154ڈالر کی سطح سے نیچے آگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید153.35روپے اور قیمت فروخت153.45روپے مستحکم جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید65پیسے کی نمایاں کمی سے154روپے سے گھٹ کر153.35روپے اور قیمت فروخت85پیسے کی کمی سے154.30روپے سے گھٹ کر153.45روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186.50روپے سے بڑھ کر187روپے ہوگئی اور قیمت فروخت  188روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے سے بڑھ کر217روپے اور قیمت فروخت217.50روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 750روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ9ہزار300روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالر کے اضافے سے1879ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 643روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت643روپے کے اضافے سے93ہزار707روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -