عوام کو صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے: شبلی فراز 

عوام کو صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے: شبلی ...

  

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، آلودہ پانی کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریاں کی وجہ صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ پی سی آر ڈبلیو آر کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کو چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر نے وفاقی وزیر کو ادارے کی جانب سے لیے جانے والے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پانی کی قدر کو ہر سطح پر تسلیم کرنا ہوگا اور اس کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کیے جانے چاہئیں کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ شبلی فراز نے کہاکہ پانی کے وسائل کے تمام پہلوؤں خصوصاً اس کے ذخیرہ، آبپاشی، نکاسی آب، زمینی پانی کی کمی اور گندے پانی کی صفائی میں جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں نء تکنیکوں کو شامل کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس شعبہ میں پانی کے ضیاع کو کم سے کم کیا جا سکے۔ شبلی فراز نے کہاکہ پی سی آر ڈبلیو آر کی جانب سے کے پی کے میں 10 نہروں کے لیے ٹیلی میٹریک سسٹم جلد متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ترجیحی شعبوں کو الگ سے ترتیب دیا جائے تاکہ اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی جاسکے۔ 

شبلی فراز

مزید :

صفحہ آخر -