ملتان، ڈیرہ: کرونا حملے تیز، مزید 6مریض جاں بحق: متعدد کی حالت تشویشناک 

ملتان، ڈیرہ: کرونا حملے تیز، مزید 6مریض جاں بحق: متعدد کی حالت تشویشناک 

  

ملتان،ڈیرہ، ٹبہ سلطان پور،میلسی(خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائند ہ پاکستان) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 04 مزید   مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 766 ہو گئی  زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 100ہو گئی،26مریضوں کی حالت تشویشناک،  شبہ میں 76 مریض زیر علاج،کورونا آئی سو لیشن وارڈ مریضوں سے بھر گیا،کورونا آئی سو لیشن کے دس وارڈز (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

میں بستروں کی تعداد 331 کر دی گئی  ، 247 پر مریض،97 وینٹی لیٹرز  میں سے 19 وینٹی لیٹر خالی,ادھر چلڈرن کمپلیکس میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا دو بچے زیر علاج فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کی رہائشی 33 سالہ ثوبیہ بی بی، 55 سالہ سلطان بی بی، 73 سالہ مختیار اور خانیوال کے 52 سالہ لطیف  نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020  سے 21 مئی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 766 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 100ہو گئی ہے جن میں سے 70مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 26مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 76 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 81 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 430 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کا کورونا آئی سو لیشن وارڈ مریضوں سے بھر گیا ہے جہاں اس وقت 247 مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 19 خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد  331 کر دی گئی ہے،جن میں سے 84   بستر خالی ہیں،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے ڈیر ہ غازیخان ڈویژن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے. بیس روز کے دوران 231مقدمات درج کر کے 396افراد گرفتار کیے گئے.369کاروباری مراکز سربمہر کر نے کے ساتھ 3828006روپے جرمانہ کیاگیا. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ یکم سے بیس مئی تک چاروں اضلاع میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 201 مقدمات درج کر کے 376افراد گرفتار، 369کاروباری مراکز سیل اور 1033806روپے جرمانہ کیاگیا. افسران نے مارکیٹوں کے 15769معائنے کیے اسی طرح 84پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 24392معائنے کیے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی2351 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر  30مقدمات درج کر کے 20افراد گرفتار کیے گئے اور 2794200روپے جرمانہ عائد کیاگیا.کمشنر نے لیہ، راجن پور، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازیخان کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ کارروائی کے معاملات کی خود نگرانی کریں کسی کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. ڈیرہ غازیخان میں کرونا کے مزید دو مریض جاں بحق جبکہ 18 اور نئے مریض آگئے اس سلسلہ میں فوکل پرسن ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض چوٹی زیریں ڈی جی خان کا 72 سالہ غلام محمد اور محسن ٹاؤن ڈی جی خان کی 79 سالہ غلام فاطمہ کرونا سے لڑتے جان کی بازی ہار گئے انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت 49 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 9 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکو مت کی جانب سے ٹبہ سلطان پور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کی عوام کوکرونا ویکسین لگوانے کے لئے سہولت فراہم کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج ٹبہ سلطان پورمیں بھی کرونا ویکسی نیشن سنٹر بنانے کا حکم دیا تھا جس پر عملدامد کرتے ہوئے تمام ضروری سامان اور محکمہ صحت کے عملہ کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں تھی کروناویکسی نیشن سنٹر آج بروز ہفتہ سے فعال کرتے ہوئے عوام کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیاجائے حکو مت کی جانب سے30سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی آج سے ہی کرونا ویکسین لگانے کاحکم دیا گیا ہے واضع رہے کہ روزنامہ پاکستان نے ٹبہ سلطان پورمیں خبر شائع کی تھی کہ کرونا ویکسی نیشن سنٹر نہ ہونے کے باعث بزرگ افراد کو ویکسین لگوانے کے لئے شدیدگرمی میں میلوں کا سفر طے کر کے جاناپڑرہا ہے جس پر پنجاب حکو مت نے نوٹس لیا تھا۔

کرونا وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -