کرپشن سے ملکی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوگی، افتخار احمد خان

کرپشن سے ملکی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوگی، افتخار احمد خان

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ہونے والی بدترین کرپشن ملکی معیشت کی تباہی کی اصل وجہ ہے کیونکہ جس ملک کے حکمران کرپٹ ہو وہاں کی معیشت کبھی بھی مستحکم نہیں ہو سکتی۔ عوام کو مہنگائی کے حوالے کر کے پی ٹی آئی کی اشرافیہ (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے جبکہ عالمی ادارے عمران خان  کی حکومت کو پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں کرپٹ ترین حکومت قرار دے رہے ہیں۔35 کلو میٹر پنڈی اسلام آباد رنگ روڈ میں 25 ارب روپے سے زائد کا ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ جس میں وزیراعظم کے مشیر ذلفی بخاری اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور خود وزیراعظم عمران خان  ملوث ہیں جنہوں نے اس منصوبے میں 26 کلو میٹر کا اضافہ کی منظوری  مختلف ہاسنگ سکیموں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان  وزیروں اورمشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ گیس اور بجلی میں کرپشن سکینڈل پر وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنایا۔ پٹرولیم مصنوعات میں اربوں کھربوں  کی کرپشن پر وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنایا۔ آٹا اور چینی کرپشن سکینڈل پر وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنایا۔ ادویات کرپشن سکینڈل پر وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنایا۔ اب رنگ روڈ پر اربوں کی کرپشن سکینڈل پر وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے  ہیں اور  پھر انہیں وزیروں کو دوسرے محکمے الاٹ کر دیتے ہیں۔  بجلی اور گیس کی مد میں لیا جانے والا کھربوں روپے کا اضافہ  ٹیکس بھی کیا عمران خان جواب دیں گے کہ یہ بھی وزیروں اور مشیروں کی نذر ہو چکا ہے ٹیکسوں کے نام پر عوام سے اربوں کھربوں روپے وصول کرنے والی حکومت کی دیانت داری عوام کی نذر میں مزید مشکوک ہو چکی ہے۔ عالمی ادارے ملک میں کرپشن میں اضافے کے انکشافات کر کے عمران خان  کی خود ساختہ ایمان داری کی دھجیاں اڑا چکے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کیا جا رہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا سونامی برپا ہو گا۔اس ملک میں مہنگائی سے نجات کا بس یہی طریقہ ہے  کہ ملک  کو نااہل اور سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان  سے نجات دلائی جائے۔

افتخار احمد خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -