وہاڑی، نوسرباز متحرک، اسسٹنٹ کمشنر بن کر شہر بھر میں وارداتیں 

وہاڑی، نوسرباز متحرک، اسسٹنٹ کمشنر بن کر شہر بھر میں وارداتیں 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)نوسر باز کی ڈرامائی واردت قائم مقام ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن دانیوال سعید گجر اور تاجر کو ماموں بنا دیا، اسسٹنٹ کمشنر بن کر شہر کے تمام موبی کیش شاپ کا ڈیٹا حاصل کر لیا   تفصیلات کے مطابق نا معلوم نوسر باز نے قائم مقام ایس(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 ایچ او ماڈل تھانہ دانیوال محمد سعید کو فون کال پر کہا کہ میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی جعفر گجر بول رہا ہوں مجھے جلد از جلد شہر بھر کی موبی کیش شاپس مالکان کے رابطہ نمبر اکٹھے کر کے دو جس پر تھانہ دانیوال پولیس نے علاقہ میں تمام موبی کیش والوں کے نمبرز کا ڈیٹا اکٹھا کر کے نوسر باز کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سمجھ کر سینڈ کر دیا جس پر نوسر باز نے اسسٹنٹ کمشنر بن کر گلزار نامی تاجر سے 50000 ہزار روپے موبی کیش منگوا لئیے بعد میں پتہ چلنے پر معلوم ہوا کہ نوسر باز نے چکمہ دیا ہے جس پر معاملہ ضلعی انتظامیہ تک پہنچا تو انہوں نے نوسر باز کو پکڑنے کے لئے تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی ھے ذرائع سے معلوم ہوا کہ نوسرباز نے آٹھ مزید رٹیلرز کو کالز کیں اور موبی کیش مانگا لیکن وہ بچ گئے. شہر میں نوسر بازی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سول سوسائٹی اراکین نے اعلیٰ حکام سے نوسر باز پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی چوہدری جعفر گجر نے کہا کال کرنے والے نوسر باز کی لوکیشن کراچی کی آ رہی ہے نوسر باز پہلے بھی متعدد وارداتیں ڈال چکا ہے اس کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -