مذہبی رہنمافلسطینیوں کی حمایت  کیلئے آواز بلند کریں، ابوذر ابراہیمی

مذہبی رہنمافلسطینیوں کی حمایت  کیلئے آواز بلند کریں، ابوذر ابراہیمی

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) چیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی و مکالمہ اسلامی جمہوریہ ایران ابوذر ابراہیمی نے کہا ہے کہ امن و آشتی کے سائے 

(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

میں زندگی گزارنا ایک خدائی عطیہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو عطا کیاہے، بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی جانب سے اس الہی تحفہ کو شدید خطرہ لاحق ہے، غاصب صیہونی حکومت کے خون آلود ہاتھ ایکنبار پھر معصوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کے خون سے رنگیننہو چکے ہیں، المیہ یہ ہے کہ یہ ظلم و بربریت جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعویداروں کے سامنے روا رکھے جا رہے ہیں اور ان ظالمانہ جرائم پر انکی خاموشی بھی آپ کے سامنے ہے ان انسانی جرائم نے دنیا بھر کے تمام امن پسندوں کی روح کو مجروح کیا ہے، ابوذر ابراہیم نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی مذہبی رہنما اس شرمناک فعل کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے، مظلوموں کے دفاع اور اس حالیہ اسرائیل کے بہیمانہ جرائم کی بھڑکتی ہوئی آگ کو بجھانے کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی آزادی پسند انسان اس ظالمانہ فعل، کھلم کھلا ظلم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا لہذا مذہبی رہنماوں اور ثقافتی شخصیات سے گزارش ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔ 

 ابوذر ابراہیمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -