پاکستان کی موثرسفارتکاری،اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہوا، شوکت واجد
ملتان ( نیوز رپورٹر )تحریک انصاف سٹی کے نائب صدر شوکت واجد نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر زمینی و فضائی
(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
حملے انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ اور عالمی برادری کی بے حسی پر مبنی خاموشی شرمناک ہے سینکڑوں فلسطینی بزرگ و معصوم بچوں کے قاتل اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی عدالت میں درج ہونا چاہیئے یہ بات انہوں نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نسلی تعصب میں مبتلا اسرائیل نے فلسطین کے آبادی والے علاقوں میں راکٹ و میزائلوں سے پے در پے حملے کرکے انسانیت کا چہرہ بھی لہو لہان کرکے رکھ دیا نہتے فلسطینیوں کے بہنے والے خون کے چھینٹوں سے اقوام متحدہ اور دنیا کی سپر پاور امریکہ کا دامن بھی داغدار ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں سے نہ صرف عالم اسلام نے یکجا ہوکر اسرائیل مخالف آواز بلند کی ہے جس کی گونج اقوام متحدہ تک جاپہنچی ہے اور اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلا کر فلسطینیوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
شوکت واجد