سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب الطاف بلوچ کی ملتان انٹری، اجلاس میں مختلف امور پر بریفنگ، مشاورت

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب الطاف بلوچ کی ملتان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ساوتھ پنجاب محمد الطاف بلوچ ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، ملتان ڈویژن کے بلدیاتی اداروں کے تمام سی اوز، فنانس آفیسر، ایم ڈی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخر السلام ڈوگر، ایم ڈی واسا ناصر شہزاد، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی و سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن چوہدری شفیق، سی او ضلع کونسل اقبال خان سمیت دیگر سی اوز کا اجلاس طلب کیا، اجلاس کی صدارت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ساوتھ پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں  ترقیاتی کاموں  کا جال بچھایا جارہا ہے، شہریوں  کو میونسپل سروسز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ واسا ملتان سیوریج کی درستگی کیلئے ہنگامی بنیادوں  پر اقدامات کرے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان شہر کو صاف کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی ذمہ داری آفیسران پر عائد ہوگی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان دفتر کا معائنہ کیا اور مختلف برانچوں  کے ملازمین کی کارکردگی چیک کی۔ سی او میٹرو پولیٹن و ایم ڈی کیٹل مارکیٹ نے میونسپل کارپوریشن ملتان اور سی او تحصیل کونسل اقبال خان اور ایکسئن لوکل گورنمنٹ ملتان خلیل کھوسہ نے ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں  بارے بریفینگ دی۔
مشاورت