گٹر میں گر کر بچہ جا ں بحق، سب انجینئر معطل، انکوائری شروع

گٹر میں گر کر بچہ جا ں بحق، سب انجینئر معطل، انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد  نے نواحی علاقہ پیر شہیداں میں 8سالہ بچے کے  سیوریج مین ہول میں گر کر ہلاکت کا نوٹس لے لیاسب انجینئر عدنان بشیرکو معطل کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے افسوسناک واقع کی تحقیقات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔جس میں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شامل ہیں (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
جو 24گھنٹوں میں ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔:8سالہ محمد حسین پیر شہیداں سے گزرنے والی میگا سیوریج کی مین لائن میں ڈھکن نہ ہونے کے باعث گر گیا تھامیگا سیوریج کی مین لائن پر مرمت کا کام جاری تھا اور ڈھکن نہ ہونے کے باعث افسوسناک واقع پیش آیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے 8سالہ محمد حسین کی گٹر لائن کے مین ہول میں گرنے کے باعث ہلاکت پر شدید رنج و غم ہے کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک واقع کی شفاف انکوائری اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے قصور وار کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گااورانکوائری رپورٹ آنے پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انکوائری شروع